7 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے ہارون آباد میں شہبان نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے ہارون آباد بس اسٹاپ سائٹ تھانہ کی حدود میں ایک کار ALD-068 پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شہبان ولد حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید شہبان ولد حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضع رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 10 شیعہ مومنین پورے پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
.....
/169